اسلام باہمی اتحاد اور رواداری کا درس دیتا ہے: میاں خالد

Jan 28, 2013

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف ضلع شیخوپورہ کے رہنماءاور سابق ایم پی اے میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ دین اسلام ہمارے تمام درپیش مسائل کا حل پیش کرنے کیساتھ ہمیں باہمی اتحاد واتفاق کا درس دیتا ہے۔ ماضی سے لیکر اب تک آنیوالے تمام حکمرانوں نے اسلام کو اپنے اقتدار کی طوالت اور عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا مگر عمران خان نے مغربی نہیں اسلامی جمہوریت کی بحالی کیلئے جو جدوجہد شروع کی ہے اس سے عام آدمی بھی اقتدار کے ایوانوںتک پہنچ سکے گا ان خیالات کااظہار انہوںنے اپنی رہائشگاہ پرمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میاں خالد محمود نے کہاکہ اسلام جبر ،زیادتی اور ناانصافی کی مکمل حوصلہ شکنی کرتا ہے مگرآج ہمارے حکمران انہی تین چیزوں پر عمل پیرا ہیں جس سے عوام کی مشکلات میںکمی کی بجائے اس میں اضافہ ہورہا ہے انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف انشاءاللہ اقتدار میں آکر ملک میں اسلام کے آفاقی پیغام کے نفاذ کیلئے اقدامات اٹھائے گی جس سے ملک کے اندر نئے دور کا آغاز ہوگا۔

مزیدخبریں