رینٹل پاور کیس کےتحقیقاتی افسر کامران فیصل کی لاش کاپوسٹ مارٹم کرنےوالےمیڈیکل بورڈ نے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی موت زہرکھانےسےنہیں ہوئی

پولی کلینک اسپتال کے چھ رکنی میڈیکل بورڈ کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کامران فیصل کےمعدے جگر اورگردوں کےاعضاء لاہور کی لیبارٹری میں فرانزک ٹیسٹ کےلیے بھجوائے گئے تھے ،،،،تاکہ پتہ چلایاجاسکےکہ کامران فیصل کوزہرتونہیں دیا گیا یا انہوں نے نشہ آورادویات کااستعمال تو نہیں کیا،،،، میڈیکل بورڈ کے ذرائع کے مطابق فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق کامران فیصل کو زہردینےیا گولیوں کے استعمال سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں ،،،میڈیکل بورڈ کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی ابتدائی رپورٹ میں کامران فیصل کی موت خود کشی قرار دی گئی تھی ،،،

ای پیپر دی نیشن