اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےرضا ربانی نے کہا کہ ملک میں انیس سو ستتر جیسی صورت حال پیدا ہو رہی ہے اور جمہوری عمل پر تلوار لٹک رہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی بساط لپیٹنے کے لئے غیر جمہوری طاقتیں کوشش کررہی ہیں جن کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے،رضا ربانی نے کہا کہ آرٹیکل دو سو نو کے علاوہ چیف الیکشن کمشنریاالیکشن کمیشن کےکسی رکن کوہٹانےکاکوئی راستہ نہیں ہے،، ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت الیکشن کمیشن کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے اور غیر جمہوری قوتوں کی کوشش ہے کہ ملک میں دو سے تین سال کے کئے غیر جمہوری سیٹ اپ قائم کیاجائے
دو سے تین سال کے لئے غیر جمہوری سیٹ اپ قائم کرنے کی سازش کی جارہی ہے. پیپلز پارٹی کے سینئررہنما سینیٹررضا ربانی
Jan 28, 2013 | 21:21