ٹیچر پیکج میں تاخیر آفیسران قانون سے بالاتر کیوں.... ؟

مکرمی! وطن عزیز میں امتیازی رویہ کا خاتمہ کب ہو گا....؟ ضلع شیخوپورہ سمیت اب تک پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ کو کروڑوں روپے جرمانہ ہو چکا ہے پیڈا ایکٹ 2006ءکے تحت مخص پانچ ےا دس منٹ سکول تاخیر سے پہنچنے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفےسران اور ای ڈی اوز پنجاب فی کس 10000 ےا 20000 استاد کو جرمانہ کر دیتے ہیں جرمانہ کی وجہ یہ ہے کہ استاد نے سکول اوقات کی پابندی نہیں ہے مگر دوسری طرف ٹیچرز پروموشن پیکج کے حوالے سے ای ڈی اوز پنجاب کے محکمہ فنانس کے جاری کردہ لیٹر کا کھلے عام مذاق اڑا رہے ہیں مگر سےکرٹری تعلیم پنجاب ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہے محکمہ فنانس پنجاب کے لیٹر2007ءپر عمل نہ کرنا سروس رولز 1974ءکے تحت سنگین پروفےشنل مس کنڈکٹ ہے سےکرٹری تعلیم پنجاب سے استدعا ہے کہ ٹیچرز پرموشن پیکج پر عمل نہ کرنے والے ای ڈی اوز کے خلاف فوری کارروائی کریں ورنہ یہ سمجھا جائے گا کہ سب بڑے آپس میں ملے ہوئے ہیں۔(سید شفےق الرحمن، صدر ایلیمنٹری ٹیچرز ایسوسی ایشن شیخوپورہ)

ای پیپر دی نیشن