اسلام آباد (اے پی پی)سپیکر سردار ایاز صادق نے دو پارلیمنٹرینز کو ایرا کونسل کا ممبر نامزد کردیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے رکن خواجہ غلام رسول کوریجہ اور ڈاکٹر عباد اللہ کو ایرا کونسل کا ممبر نامزد کیا گیا ہے۔ ایرا ایکٹ 2011ء کے مطابق قومی اسمبلی اور سینٹ کے دو، دو ممبران کوسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینٹ کی جانب سے نامزد کیا جاتا ہے۔
سپیکر ایاز صادق نے 2 ارکان قومی اسمبلی کو ایراکا ممبر نامزد کردیا، نوٹیفکیشن جاری
Jan 28, 2014