کیف (نوائے وقت نیوز) یوکرائن میں حکومت مخالف مظاہرین نے وزارت انصاف کی عمارت پر قبضہ کرلیا، اپوزیشن نے صدر کی جانب سے سمجھوتے کی پیش کش مسترد کردی ہے۔ یوکرائن میں حکومت کے خلاف مظاہروں کا آغاز دو ماہ پہلے ہوا جس کی وجہ یورپی یونین کے ساتھ ایک معاہدے سے صدر وکٹر یانو کووِچ کا انکار تھا، تاہم اب یہ احتجاج صدر کی برطرفی کی جدوجہد میں تبدیل ہوچکا ہے۔ دارالحکومت کیف میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے۔ گزشتہ رات مظاہرین رکاوٹیں عبور کرکے وزارت انصاف کی عمارت میں داخل ہوگئے اور قبضہ کر لیا۔