بحریہ ٹاون اور انٹرنیشنل فوڈ چین ”ایم آر سی“ میں معاہدہ

بحریہ ٹاون اور انٹرنیشنل فوڈ چین ”ایم آر سی“ میں معاہدہ

کراچی (نوائے وقت نیوز+ آن لائن) بحریہ ٹاون  اور بین الاقوامی فوڈ چین ایم آر سی پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان معاہدہ ہو گیا۔ معاہدے پر گذشتہ روزبحریہ ٹاون کے چیئرمین ملک ریاض حسین اور ایم آر سی کے مالک نے دستخط کر دئیے۔ معاہدے کے تحت بحریہ ٹاون راولپنڈی، اسلام آباد میں فوڈ چین کی برانچز کھولے گی۔ اس موقع پر ہونیوالی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ملک ریاض حسین نے کہا پاکستان میں معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی تو دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا‘ لوگ میرے بارے میں جو کچھ بھی کہتے ہیں مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں میں صرف اللہ کو جوابدہ ہوں‘ بحریہ ٹاﺅن کراچی میں وہ کریں گے جو حکومت بھی نہیں کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاہدے کے تحت بحریہ ٹاﺅن کی سائٹ کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی برگر کنگ‘ پیزا ہٹ اور ٹی آئی جی فرائیڈ کی شاخیں کھولی جائیں گی۔ راولپنڈی اسلام آباد کے تمام شاپنگ مالز میں دنیا بھر کے تمام برانڈز ہوں گے۔ ہمارے پراجیکٹس سے ملک میں ترقی ہوگی اور روزگار کے نئے مواقع ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاﺅن کراچی میں وہ کچھ کریں گے جو آج تک کسی حکومت نے بھی نہیں کیا۔ ملکی ترقی کیلئے مل کر کام کریں گے۔ کراچی میں بزنس ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اسفند یار ولی سے بھی ملاقات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مجھے جتنا بھی تنگ کر لے مگر مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں۔
معاہدہ

ای پیپر دی نیشن