ایل پی جی 10روپے کلو سستی، پٹرول کی قیمتیں برقرار یا کم ہونے کا امکان

لاہور+ اسلام آباد (نیوز رپورٹر+ آئی این پی) ایل پی جی کی قیمتوں میں 10روپے فی کلو گرام کمی کردی گئی جس کے بعد کمرشل سلنڈر کی قیمت 480روپے جبکہ گھریلو صارفین کے سلنڈر کی قیمت 120روپے کم ہوگئی جبکہ یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 4روپے فی لٹر تک کمی یا موجودہ قیمتیں برقرار رہنے کا امکان ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گا۔ لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی سمیت تمام بڑے شہروں میں میں ایل پی جی کی نئی قیمت 115 روپے فی کلو گرام جبکہ مری، فاٹا ،آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایل پی جی کی نئی قیمت 125روپے فی کلو گرام ہو گئی۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے بعد گھریلو صارفین کے سلنڈر پر 120روپے جبکہ کمرشل سلنڈر پر 480 روپے کمی ہو گئی۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا کہ فروری میں قیمت مزید 10روپے کلو کم ہو جائیگی۔ علاوہ ازیں اوگرا حکام کے مطابق عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت میں 1:30روپے فی لٹر کمی ہوئی جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں پونے 3روپے فی لٹر کی کمی واقع ہوئی جس کے باعث وزارت پٹرولیم کو 2 الگ الگ سمریز جلد بھجوا دی جائیں گی۔ ایک سمری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 4 روپے فی لٹر تک کمی کرنے کی سفارش کی جائے گی جبکہ دوسری سمری میں قیمتیں بر قرار رکھنے کی سفارش کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...