2002ء کے فسادات: مسلمانوں کے قتل عام میں مودی حکومت ملوث تھی، راہول گاندھی

نئی دہلی (اے ایف پی) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے دعویٰ کیا ہے کہ مئی میں پارلیمانی الیکشن کانگریس جیتے گی۔ ہم بی جے پی کو شکست دینگے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا بی جے پی کے رہنما نریندر مودی کو مقبولیت گجرات میں 2002ء میں ہونے والے فسادات کے سبب مل رہی ہے۔ وہی اس کے ذمہ دار ہیں۔ اور گجرات حکومت آج بھی فسادات بھڑکا رہی ہے۔ ان کا انٹرویو ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایک سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مئی میں پارلیمانی الیکشن کے دوران حکمران کانگریس کو 102 سیٹوں میں سے صرف 92ملیں گی۔ راہول نے دعویٰ کیا ہم تیسری بار حکومت بنائیں گے۔ 84ء میں بیگناہوں کا قتل عام ہوا اس پر افسوس ہے۔ لیکن معافی نہیں مانگوں گا۔ میں نریندر مودی سے نہیں ڈرتا۔ 84ء میں سکھوں کے قتل میں کانگریس ملوث نہیں تھی۔ 2002ء میں اقلیتوں پر حملوں میں حکومتی مشینری ملوث رہی یہ میں نہیں کہتا لوگ کہتے ہیں جنہوں نے سب کچھ دیکھا۔ 84ء میں سکھوں کے قتل کے وقت میں نہیں تھا ممکن ہے ہماری پارٹی کے کچھ لوگ اس میں ملوث ہوں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...