اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سوئی ناردرن کے ایم ڈی عارف حمید اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے تحقیقات میں معاونت کے لئے کمشنر لاہور کو مراسلہ بھیج دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عارف حمید اور ان کے اہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ عارف حمید نے اپنے اہلخانہ کو کینیڈا بھجوا دیا۔ عارف حمید اور ان کے اہلخانہ کے پاس کینیڈا کی شہریت بھی ہے۔