ہمارے سیاستدان بزدل ہیں، پیپلز پارٹی نے دہشت گردی کیخلاف آواز بلند کی: بلاول

ہمارے سیاستدان بزدل ہیں، پیپلز پارٹی نے دہشت گردی کیخلاف آواز بلند کی: بلاول

لندن (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے سیاستدان بزدل ہیں، حقیقت یہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے دہشت گردی کیخلاف مسلسل آواز بلند کی۔ بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا میری والدہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کیخلاف مسلسل سازش کی گئی، انہیں دہشت گردوں نے شہید کردیا۔ چودھری اسلم دہشت گردی میں شہید ہوئے۔ بلوچستان میں ہزاروں شیعہ قتل کئے گئے، ان کے لواحقین کو میتیں رکھ کر احتجاج پر مجبور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بہت سے ایسے سیاستدان سامنے لائے گئے جنہوں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ کو امریکہ کی جنگ قراردے ڈالا اور نواز شریف کو ایسے ہی عناصر کے ذریعے خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت تھی جو نہیں تھا تب دائیں بازو کی قوتیں کام کرتی رہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...