لاہور(سپورٹس رپورٹر) حکومت پنجاب کے زیراہتمام پنجاب یوتھ فیسٹیول میں اولڈ ہوم میں بھی کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سلسلہ میں آج سوشل ویلفیئر کمپلیکس عمر چوک ٹائون شپ لاہور میں مقابلے ہوں گے۔ سینئر سٹیزن شطرنج، فن ریس، ٹگ آف وار او ر آرم ریسلنگ میں شریک ہو کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ اولڈ ہوم یوتھ فیسٹیول کے مقابلوں کے مہمان خصوصی ڈویژنل کنوینئر سپورٹس میاں نصیر احمد اور رکن پنجاب اسمبلی پنجاب کنول نعمان ہوں گی۔بزرگ شہریوں نے اولڈ ہوم میں ایونٹ کا انعقاد کرنے پر وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔