لاہور ( این این آئی) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کی معروف اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ غیر ملکی فلم انڈسٹری اور ان کی ثقافت کی یلغار کو روکنے کے لئے سول سوسائٹی اور میڈیا کو ہمارا ساتھ دینا ہو گا۔ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے تمام تنظیمیں اپنے اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو چکی ہیں اور فلم انڈسٹری سے وابستہ لیجنڈ اداکاروں سمیت ڈائریکٹر اور پروڈیوسروں نے فلم انڈسٹری کی بقاء کے لئے سر جوڑ لئے ہیں جو کہ انڈسٹری کے لئے اچھی علامت ہے ۔ بعض مفاد پرست عناصر نے فلم انڈسٹری کو تباہ کرنے کا ٹھیکا لے رکھا ہے اور انہی مفاد پرست ٹولے کی وجہ سے انڈسٹری بحران کا شکار ہوئی ۔ اب فلم انڈسٹری سے وابستہ ہزاروں ہنر مندوں کو روزگار میسر آ سکے گا ۔
غیرملکی ثقافتی یلغار روکنے کیلئے سول سوسائٹی اورمیڈیا ساتھ دے:مدیحہ شاہ
غیرملکی ثقافتی یلغار روکنے کیلئے سول سوسائٹی اورمیڈیا ساتھ دے:مدیحہ شاہ
Jan 28, 2014