ایتھنز (آئی این پی) پارلیمانی الیکشن جیتنے والے الیکسِس سِپراس نے یونان کے وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان کی عمر40 برس ہے۔ انہوں نے روایتی مذہبی نہیں بلکہ سویلین حلف اٹھایا ہے۔ اس موقع وہ بغیر ٹائی کے تھے۔ حلف برداری کی تقریب سے قبل وہ یونان کے صدر سے بھی ملاقات کے لیے گئے تھے۔ اِسی دوران اْن کو پارلیمنٹ میں ایک چھوٹی سیاسی جماعت انڈیپنڈنٹ گریک پارٹی کی حمایت بھی حاصل ہو گئی ہے۔ اتوار کے الیکشن میں سِپراس کی بائیں بازو کی سیاسی جماعت سیریزا کو 149 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔