افغانستان : سیکورٹی فورسز کاآپریشن‘ 29طالبان اور حملوں میں 9 فوجی ہلاک

Jan 28, 2015

کابل (آئی این پی )افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 29طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے اور 6کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ طالبان کے حملوں میں 9 افغان فوجی مارے گئے ،ادھر افغان حکام نے جنوبی صوبہ قندھار میں پاکستان سے آنے والے دھماکہ خیز مواد سے بھر ے ٹریکٹر کو قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے،دوسری جانب شمالی افغانستان میں داعش اور طالبان کے خلاف ’’مرگ ‘‘ کے نام سے نیا مسلح گروپ سامنے آگیا ۔منگل کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیاہے دیسی ساختہ بم کے دھماکے میں افغان آرمی کے 7 اہلکار ہلاک ہوگئے تاہم انھوںنے جائے وقوعہ کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

مزیدخبریں