پی آئی اے ملازمین کی رعایتی ٹکٹوں پر عائد فیڈرل ایکسائز ٹیکس روک دیا گیا

کراچی(سٹاف رپورٹر)ائیرلیگ آف پی آئی اے ایمپلائز نے ملازمین کے اندورن ملک سفر کے لئے حاصل ہونے والے رعایتی ٹکٹوں پر لگائے جانے والے فیڈرل ایکسائز ٹیکس کو NIRC مین چیلنج کر دیا۔ ممبر NIRC باقر علی رانا نے پی آئی اے انتطامیہ کی طرف سے جاری کردا آرڈر کو معطل کردیا اور پی آئی اے انتظامیہ کو 13.02.2015کو NIRCاسلام آاباد میں طلب کر لیا ۔ اس فیصلے کی روشنی میں ملازمین کے رعایتی ٹکٹوں پر لگائے جانے والے ٹیکس کو روک دیا گیا ۔

پی آئی اے ملازمین نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ پی آئی اے ملازمین خصوصاً گروپ Iتا ivکے ملازمین کے لئے اس مہنگائی میں اپنی قلیل تنخواہوں سے یہ ٹیکس ادا کرنا بہت مشکل تھا ۔ صدر ائیرلیگ شمیم اکمل نے ملازمین کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ائیرلیگ ملازمین کے خلاف ہونے والے کسی ظالمانہ فیصلے کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن