بیڈ گورننس کی یہی حالت رہی تو دنیا پاکستان کو ناکام ریاست سمجھنے لگے گی: مشرف

ٹورنٹو (آئی این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہر معاملے میں فیل ہو چکی ہے، بیڈ گورننس کی تمام حدیں ختم ہو چکی ہیں ، اب اگر یہی حالت جاری رہی تو بیرونی دنیا میں ہمیں ایک ناکام ریاست سمجھا جانے لگے گا، جیسے 1992 میں نوازشریف کے دور میں تھا۔ گورنمنٹ کو اتنا علم نہیں کہ اسکے تیل کے ذخائر کتنے دنوں کیلئے رہ گئے ہیں وہ ملک کا دفاع یا خارجہ پالیسی کیا کرے گی جس ملک کا وزیراعظم روزانہ کی بنیاد پر پٹرول کی صورتحال معلوم کرے گا، وہاں پر پھر وزیروں، مشیروں کی فوج بھرتی کرنے کا کیا فائدہ؟۔ وہ ٹورنٹو میں پارٹی کارکنوں کے اجتماع سے ٹیلیفونک خطاب کر رہے تھے جس میں کینیڈا کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔ پرویز مشرف نے کہا کہ آج دنیا کو کہا جا رہا ہے کہ ہمارے پاس کچھ نہیں جبکہ پاکستان ہر قسم کے وسائل سے مالا مال ہے اور پاکستانی قوم میں ہر طرح کی صلاحیت موجود ہے صرف اسکو گڈ گورئنس اور ایماندار قیادت کی ضرورت ہے جسکا ثبوت ہمارے آٹھ سالہ دور حکومت میں تھا۔ تقریب سے ڈاکٹر محمد امجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نان ایشوز کو ایشو بنا کر اپنا وقت پورا کر رہی ہے۔ ہمارے قائد پرویز مشرف کو سعودی عرب شاہ عبداللہ کی تعزیت کیلئے جانے کی اجازت میں تاخیر حکومتی حربے قابل مذمت ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...