کراچی (آئی این پی) ناقص انجینئرنگ اور حکمت عملی کی وجہ سے دوہفتوں میں قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے چار طیارے گرائونڈ ہوگئے ہیں جن میں تین طیارے بیرون ملک گرائونڈ ہوئے۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق جدہ ائرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کے ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی کی وجہ سے وہیں گرائونڈ کردیاگیاجس کی وجہ سے سیالکوٹ کے لئے آنے والی پرواز پی کے 746پچیس گھنٹے سے زائد کی تاخیر کا شکار ہے۔ اس سے قبل 17جنوری کو بوئنگ 777طیارہ میلان ائرپورٹ، 20جنوری کو ائربس 310بیجنگ اور21جنوری کو اے ٹی آر طیارہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر گرائونڈ ہوا تھا۔