نیو یارک (نیٹ نیوز)امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ آدھ کلومیٹر طویل سیارچہ زمین کے قریب سے گزر گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیارچہ زمین سے بارہ لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزرا۔ جو چاند سے تین گنا دوری پر تھا۔ سائنسدانوں کے مطابق مزے کی بات یہ ہے کہ سیارچے کا ایک چاند بھی تھا۔ سیارچے کو '' بی ایل چھیاسی '' کا نام دیا گیا ہے۔
آدھ کلومیٹر طویل سیارچہ '' بی ایل چھیاسی '' زمین کے قریب سے گزر گیا
Jan 28, 2015