پی ٹی اے نے دہشت گرد تنظیموں کی ویب سائٹس بند کرنا شروع کر د یں

 اسلام آباد (آن لائن) پی ٹی اے نے دہشت گرد تنظیموں کی ویب سائٹس، ویڈیوز اور سوشل میڈیا پر پیجز بند کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ پہلے مرحلے میں بارہ سے زائد تنظیموں کی سائٹس بلاک کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف ہدایات ملنے کے بعد پی ٹی اے نے بارہ سے زائد دہشت گرد تنظیموں کی ویب سائٹس اور ویڈیوز بلاک کرنے کے لئے کارروائی شروع کر دی۔ پاکستان مخالف اور اسلام مخالف ویب سائٹس اور ویڈیوز بھی بلاک کی جائیں گی۔ سوشل میڈیا پر بھی دہشت گرد تنظیموں کے پیج بلاک کئے جائیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو ویب سائٹس بلاک کرنے کا اختیار دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...