عمران خان‘ سراج الحق‘ یوسف گیلانی‘ جنرل کیانی اور حمید گل اظہار تعزیت کیلئے سعودی سفارتخانے گئے

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق‘ سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی‘ لیفٹیننٹ جنرل حمید گل‘ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے گزشتہ روز سعودی عرب کے سفارتخانہ میں شاہ عبد اللہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور تعزیتی کتاب میں ریمارکس درج کئے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سینئر رہنما ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی سعودی سفارتخانے جا کر شاہ عبد اللہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور تعزیتی کتاب پر تاثرات قلمبند کئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...