لاہور (نیوز رپورٹر) عطائی کی غفلت سے نومولود جاں بحق ہو گیا۔ منگل کو عطائی نے پیسوں کے لالچ میں خاتون کا قبل ازوقت آپریشن کردیا جس کے باعث نومولود جاں بحق ہوگیا اور خود موقع سے فرار ہو گیا۔ عطائی نے لاہور کے علاقہ بیدیاں روڈ پر گھر میں کلینک بنایا ہوا تھا جسے اہل علاقہ کے احتجاج کے بعد پولیس نے سیل کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
عطائی نے پیسوں کیلئے خاتون کا قبل از وقت آپریشن کردیا، نومولود جاں بحق
Jan 28, 2015