سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف،وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی سفارت خانے میں شاہ عبداللہ کی وفات پرتعزیت کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے، کہتےہیں سعودی فرمانروا کی وفات عظیم سانحہ ہے

Jan 28, 2015 | 17:11

سعودی فرمان روا شاہ عبداللہ کی وفات پر تعزیت کے لیےسعودی سفارت خانے پہنچنےپروزیرخزانہ اسحاق ڈار،سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف اور آرمی چیف کااستقبال سعودی نائب سفیر نے کیااس موقع پرسابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کاکہناتھا کہ شاہ عبداللہ کی پاکستان سےمحبت لازوال تھی، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ شاہ عبداللہ کی وفات عظیم سانحہ ہے،انہوں نےشاہ عبداللہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہ عبداللہ کی وفات نہ صرف پاکستان بلکہ پوری مسلم امہ کے لیے سانحہ ہےاس موقع پر سعودی نائب سفیر نے کہا کہ سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ  پاکستان اور پاکستانی عوام  سے گہرا لگاو رکھتے تھےانہوں نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے

مزیدخبریں