بجلی کی قیمتوں میں تین روپے بیس پیسے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے،نیپرا نرخوں میں کمی کے حوالے سے سنٹرل پاوور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت کل کرے گا

نیپرا حکام کے مطابق سی سی پی اے نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کےلئے ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں ماہ دسمبر کے لئے نرخوں میں تین روپے بیس پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی ہے،درخواست کے مطابق ماہ دسمبر کے دوران کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت چار روپے اننچاس پیسے،ہائی سپیڈ ڈیزل سے انیس روپے آٹھ پیسے،فرنس آئل سے بارہ روپے اڑتیس پیسے،گیس سے تین روپے ستاون پیسے اور نیوکلیئر بجلی کیپیداواری لاگت ایک روپیہ اٹھارہ پیسے فی یونٹ رہی جبکہ ایران سے درآمدی بجلی کی قیمت دس روپے بیس پیسے فی یونٹ رہی ، سپلیمنٹری چارجز سات پیسے اور ٹرانسمیشن لاسز انیس پیسے فی یونٹ رہے،اس طرح مجموعی طور پر بجلی کی ماہ دسمبر میں پیداواری لاگت چھ روپے بتیس پیسے فی یونٹ رہی جبکہ ریفرنس قیمت نو روپے ترپن پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی،نیپرا سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت کل کرے گا جس کے بعد اس حوالے سے حتمی فیصلہ ہو گا

ای پیپر دی نیشن