نیو کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گزشتہ روز فیکٹری مینجر کو بھتہ نہ دینے پر قتل کرنے والے ملزم عبدالرحیم کو گرفتار کیا تھا، پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم عبدالرحیم کی نشاندہی پر نیو کراچی میں پولیس نےبھتہ خور اور ٹارگٹ کلنگ گروپ کے سرغنہ احمد حسن کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس زرائع کے مطابق فیکٹری مینجر کو قتل کرنے کے لئے عبدالرحیم کو احمد حسن نے بھیجا تھا۔ گرفتار ملزم فیکٹریوں سے بھتہ وصول کرتا تھا۔ ملزم سے تفتیش کے دوران مزید انکشافات کی توقع ہے۔ دوسری جان اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا، پولیس کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔