دوحہ (این این آئی) امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ایک حکم نامے کے ذریعے اپنی کابینہ میں ردوبدل کیا ہے اور انہوں نے وزارت خارجہ کا قلم دان محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کو سونپا ہے۔ وزیر خارجہ خالد العطیہ کو تبدیل کردیا گیا ہے اور انہیں اب وزیر مملکت برائے دفاع مقرر کیا گیا ہے۔ امیر قطر شیخ تمیم خود وزیردفاع ہیں۔ قطری میڈیا نے بتایا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں قطرکے خارجہ امور انتہائی اہمیت اختیار کرگئے ہیں اور مذاکرات میں قطر اہم رول ادارکررہا ہے، وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں قطر کی وزارت خارجہ اپنا کام کرے گی۔
طالبان کے ساتھ مذاکرات، قطر نے وزیر خارجہ تبدیل کردیا، بات چیت اہمیت اختیار کر گئی: مقامی میڈیا
Jan 28, 2016