ریاض: 2 پاکستانی خواتین، 2 مردوں کے پیٹ سے 1.4 کلو ہیروئن برآمد‘کسٹم اہلکار نے شک پر چاروں ملزموں کے ایکسرے کی تجویز دی تھی

ریاض (این این آئی) پاکستانی حسینہ کی سعودی ایئرپورٹ کسٹمز حکام کو بہکانے والی حرکت ناکام ہوگئی اور پیٹ میں موجود ہیروئن سمیت پکڑی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک اور خاتون، دو مردوں اور دوبچوں کیساتھ جدہ ایئرپورٹ پر پہنچنے والی خاتون نے کسٹم اہلکار کو دل لبھانے والے انداز میں مسکرا کر دیکھا تو اسے شک پڑ گیا۔ ان کے سامان کی سکریننگ ہو چکی تھی تاہم اہلکار نے اپنے منیجر کو بتایاکہ اسے اس خاتون اور اس کے ساتھیوں پر شک ہے اور ایکس رے سکریننگ کی تجویز دی۔ مشاہدے کے بعد معلوم ہواکہ دونوں مرد اور خواتین نے اپنے پیٹ میں ہیروئن چھپا رکھی ہے تاہم بچوں نے ایسی کوئی چیز نہیں نگلی، چاروں ملزموں کے پیٹ سے برآمد کی جانیوالی ہیروئن کی مقدار 1.4 کلوگرام سے زائد نکلی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...