باچا خان یونیورسٹی حملے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے:آئی جی خیبر پی کے

پشاور (آن لائن) آئی جی خیبر پی کے ناصر خان درانی نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے ، دشمن ہمارے نہتے طالبعلموں کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں نیب کے دفتر کے دورے کے دوران کیا۔ آئی جی خیبر پی کے ناصر خان درانی کا کہنا تھا کہ باچا خان یونیورسٹی حملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ حملہ بیرونی طاقتوں نے کروایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر سے لڑنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے سکولوں کی سکیورٹی کے لئے خصوصی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...