محمد عامر کی آمد پر کیش رجسٹر کی آواز، نائونسر کی سرزنش، نیوزی لینڈ نے پاکستان سے معافی مانگ لی

لاہور(نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سٹیڈیم اناؤنسر کی جانب سے فاسٹ باؤلر محمد عامر پر طنز کرنے پر نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے باقاعدہ سرزنش کی گئی ہے۔ ویلنگٹن میں تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران نیوزی لینڈ کرکٹ سے ایک عرصے سے معاہدے میں موجود مارک میک لیوڈ نے میچ کے دوران عامر کے ایک سپیل کے دوران 'کیش رجسٹر' کی آواز چلائی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ ہم نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے واقعے پر معافی مانگ لی ہے اور اب میک لیوڈ کی عوامی سطح پر سرزنش کی۔ یہ آواز چلانا نامناسب اور توہین آمیز تھا اور اس عمل سے کرکٹ کو درپیش ایک بڑے مسئلے کو نظرانداز کیے جانے کے اثرات بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن