اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا۔ جس میں متعدد اہم فیصلے ہونے کی توقع ہے۔ اجلاس کے ایجنڈا پر جو آئٹمز موجود ہیں ان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے باعث نقل مکانی کرنے والے افراد کو گندم کی فراہمی اور پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو مزید دو ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی اور دوسرے امور شامل ہیں۔