لاہور (آن لائن) پاکستان کا پہلا شمسی جہاز فضا میں اڑان بھرنے کے لئے تیار ہو گیا اور اسے شمسی ون کا نام دیا گیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان جوہری ملک ہونے کے ساتھ ساتھ اب ٹیکنالوجی کے انقلاب کی جانب بھی رواں دواں ہے شمسی ہوائی جہاز کا یہ ماڈل یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں ڈیزائن کیا گیا دو طلبا عبدالمتین اور سید محمد جنید نے اس آئیڈیا پر کام کیا۔ دونوں طلباء کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ 100 فیصد کامیاب رہا اور یہ یقین ہے کہ سولر امپلس ( Impulse) کی طرح اصلی ہوائی بنایا جا سکتا ہے جو دن رات بغیر کسی ایندھن کے محو پرواز رہ سکتا ہے جہاز بیٹری میں شمسی توانائی جمع کر کے پرواز کرے گا۔