داعش پاکستان سے لیکر پرتگال تک اپنی حکومت قائم کرنا چاہتی ہے: روس

ماسکو (آن لائن) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے خبردار کیا ہے کہ داعش پاکستان سے پرتگال تک اپنا دائرہ وسیع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا کو اس وقت سنگین خطرے کا سامنا ہے کیونکہ داعش پاکستان سے لیکر پرتگال تک اپنی خلافت کی ریاست بنانا چاہتی ہے۔ داعش کے یہ عزائم نہ صرف خطے بلکہ عالمی سکیورٹی کے لئے بھی خطرہ ہیں۔ دہشتگرد تنظیم سے دو چار خطرے سے نمٹنے کیلئے پوری عالمی برادری کو یکجا ہوکر آگے بڑھنا ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...