اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کا معاملہ پی ٹی آئی سے مختلف ہے اسمبلیوں میں پی ٹی آئی کا نہ آنا ان کا جمہوری حق تھا آرمی چیف کے دورہ کابل پر ممبران کی بحث میں وزیر دفاع خواجہ آصف کو موجود ہونا چاہئے تھا۔ وزراء کی ایوان میں حاضری یقینی بنانے کیلئے ہمیشہ برداشت کا مظاہرہ کیا۔ خواجہ آصف وزیر دفاع ہیں آئینی طور پر فوج ان کے ماتحت ادارہ ہے۔
آرمی چیف کے دورہ کابل پر بحث میں وزیر دفاع کو موجود ہونا چاہئے تھا: رضا ربانی
Jan 28, 2016