جمعہ اور ہفتہ کے روز چترال، کالام، مالم جبہ، بالائی دیر، کاغان، ناران، شانگلا، مری، گلیات نیلم ویلی، سکردو، استور، دیامیر، غذر اور گانچے میں بھی اچھی برفباری کی پیشنگوئی کی گئی ہے. بارش کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے.
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں. آج شام سے اسلام آباد، خیبرپی کے، فاٹا، شمالی بلوچستان، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی گئی ہے.
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کے روز گندم کی کاشت کے بارانی علاقوں میں اچھی بارش کی توقع ہے. پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور اور سکھر ڈویژن میں حالیہ شدید دھند کی شدت میں بھی بتدریج کمی کا امکان ہے. آج سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں پارہ منفی آٹھ تک گر گیا، گوپس اور پاراچنار میں درجہ حرارت منفی پانچ، استور منفی چار، دیر، گلگت اور راولاکوٹ منفی تین، مالم جبہ منفی دو، جبکہ کالام، قلات اور ہنزہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا.
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آج شام سے کوئٹہ، قلات، ژوب، سبی ڈویژن، اسلام آباد، خیبرپی کے، فاٹا، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ ڈی جی خان، ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے. ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا. گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، کوئٹہ، ڈی جی خان اور راولپنڈی ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ۔