کراچی(وقائع نگار)سندھ اسمبلی میں نئی تاریخ رقم کردی گئی۔ پہلی مرتبہ ایک اقلیتی رکن مہیش ملانی نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی اقلیتی رکن کی سربراہی میں اجلاس کی کارروائی چلائی گئی۔ جب مہیش ملانی اجلاس کی صد ارت کرنے آئے تو تمام اراکین نے ڈیسک بجاکر ان کا خیرمقدم کیا انہوں نے کچھ دیر تک اجلاس کی سربراہی کی۔
مہیش ملانی/اجلاس