مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت سے مذاکرات اور تجارت درست نہیں: آل پارٹیز کانفرنسیں

لاہور(آن لائن ) مذہبی، سیاسی و سماجی تنظیموں کے قائدین، جیدعلماءکرام، وکلا اور تاجر رہنماﺅں نے تحریک آزادی جموں کشمیر کی آل پارٹیز کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کشمیر پالیسی مضبوط بنا کرمظلوم کشمیریوں کیلئے بھرپور آواز اٹھائے۔ فریڈم فوٹیلا طرز پر پاکستان بھی کشمیریوں کیلئے امداد بھیجے۔مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت سے مذاکرات اور تجارت درست نہیں۔کشمیری نوجوانوں کو ظلم کیخلاف کھڑا ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔31جنوری تک ملک کے دیگر شہروں میں آل پارٹیز کانفرنسیں ہوں گی۔یکم اور 2 فروری کو کسان کشمیر کارواں، وکلائ، تاجروں اور صحافیوں کے پروگرام ہوں گے۔ 3فروری جمعہ کوعلما ءکرام اور دینی جماعتوں کے قائدین خطبات جمعہ میں مسئلہ کشمیر کو موضوع بنائیں اور بعد نماز جمعہ کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ 4فروری کو طلباءملک بھر میں ریلیاں نکالیں گے جبکہ پانچ فروری کو پورے ملک میں بڑے کشمیر کارواں، ریلیاں اور جلسے منعقد کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار گوجرانوالہ، سیالکوٹ، بھکراورشہداد پور سانگھڑمیں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے منعقدہ آل پارٹیز کانفرنسوں سے تحریک آزادی جموں کشمیر، جماعةالدعوة، جماعت اسلامی، جمعیت علماءاسلام (س)،جمعیت علماءپاکستان، نظریہ پاکستان رابطہ کونسل، جمعیت اہلحدیث، متحدہ جمعیت اہلحدیث، انصار الامة، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، اہل حدیث یوتھ فورس اور دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں، وکلاءاورتاجر تنظیموں کے رہنماﺅں نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تحریک آزادی جموں کشمیر کی طرف سے مرکز اقصیٰ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ میں آل پارٹیز کانفرنس تحریک آزادی جموں کشمیر اور جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے خطاب میں کہاکہ فریڈم فوٹیلا طرز پر پاکستان بھی کشمیریوں کیلئے امداد بھیجے۔5فروری کو مرکز اقصیٰ سے شیرانوالہ باغ تک بڑی ریلی نکالیں گے جس کے اختتام پروہاں ایک بڑا جلسہ کریں گے۔ ہمیں اس وقت وزیر خارجہ کی ضرورت ہے جو بین الاقوامی سطح پر کشمیر کے حوالہ سے لابنگ کر سکے۔ کشمیرپاکستان کی شہ رگ والا قومی موقف اپنایا جائے۔ حکومت کی کشمیرپالیسی کمزور ہے۔ معروف مذہبی سکالر مولانا زاہد الراشدی نے کہاکہ مسئلہ کشمیر ہمارا قومی مسئلہ ہونے کے ساتھ ساتھ دینی اور عالمی مسئلہ بھی ہے۔ جنوبی ایشیا کے امن کا دارومدار مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین قاری یعقوب شیخ نے کہاکہ ہر فرد کو مظلوم کشمیریوں کی مدد کیلئے کردار اداکرنا ہو گا۔ بھارتی فوج کے مظالم کے باوجود کشمیری پاکستان کا پرچم اٹھائے ہوئے ہیں۔ تحریک آزادی جموں کشمیر کی طرف سے سیالکوٹ پریس کلب میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس سے حافظ طلحہ سعید، مقصود بھٹی، مولانا رمضان منظور، ڈاکٹر محمد شکیل اور دیگر نے خطاب کیا۔ حافظ طلحہ سعید نے کہاکہ کشمیر کی تحریک، تحریک پاکستان کی نظریاتی بنیادوں کو یاد دلاتی ہے۔ کشمیر یوں نے قربانیوں کی انتہا کردی۔ پاکستان کی طر ف سے جس طرح کشمیریوں کی حمایت کی جانی چاہیے تھی وہ نہیں کی جارہی۔
آل پارٹیز کانفرنسیں

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...