بلدیاتی اداروں کو ہر ممکن وسائل فراہم کئے جائینگے : منشاءاللہ بٹ

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب محمد منشاءاللہ بٹ نے ہدایت کی ہے کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ میعاد کے اند پایہ تکمیل کو پہنچایا جائے۔ غفلت اور لاپروائی کا مظاہرہ کرنے والے سرکاری ملازمین اور کنٹریکٹرز کا سختی سے محاسبہ کیا جائے گا۔ وزیراعلی شہباز شریف بلدیاتی اداروں کو مضبوط دیکھنا چاھتے ہیں اور اس سلسلے میں بلدیاتی اداروں کو ہر ممکن وسائل مہیا کئے جا رہے ہیں۔ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ معیاد کے اندر پایہءتکمیل تک پہنچایا جایا رہا ہے۔ 1کروڑ روپے کی لاگت سے نیوغلہ منڈی میں سیوریج اور ٹف ٹائیلز لگانے ، نیو غلہ منڈی کو ماڈل منڈی بنانے،یوسی فتح گڑھ میں 40لاکھ روپے میں لاگت سے محلہ نور آباد ٹف ٹائیلز اور یوسی مظفر پور میں جامع مسجد رمضان کی گلی میں 30لاکھ روپے کی لاگت سے ٹف ٹائیلز لگانے کے منصوبے شروع کر دئے گئے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن