قصور (نامہ نگار، نمائندہ نوائے وقت) مختلف واقعات میں گھریلو پریشانیوں اور غربت سے دلبراشتہ دو افراد نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ دسہرہ گراﺅنڈ کا غلام رسول عرف باﺅ تنگدستی سے پریشان تھا جس پر اس نے گزشتہ روز مبینہ طور پر خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر خود کو آگ لگالی۔ اسے تشویشناک حالت میں فوری طور پر لاہور ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ دوسری طرف لواحقین کا کہنا ہے کہ اسے مخالفین نے آگ لگا کر قتل کیا ہے۔ دوسرے واقعہ میں بیروزگاری سے دلبراشتہ علاقہ ناروکی ماہجہ کے حمزہ منیر خان نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل کر اپنی زندگی ختم کرلی۔
خودکشیاں