کراچی :ایم کیو ایم رہنما کنور نوید کی پانچوں مقدمات میں ضمانت پر رہائی

کراچی (وقائع نگار)انسدادہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل کی جانب سے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد پانچوں مقدمات میں ان کے ریلیز آرڈر جاری کردیئے ہیں۔ جمعہ کو انسدادہشتگردی کی عدالت میں میڈیا ہاوسز پر حملے ملکی سالمیت کے خلاف نعرے لگانے کے پانچوں مقدمے میں ضمانت حاصل کرنے کے بعد کنور نوید کی جانب سے عدالت میں ضمانتی مچلکے جمع کرادئے گئے عدالت نے شیورٹی کی رقم منظور کرتے ہوئے کنور نوید جمیل کے پانچوں مقدمات میں ریلیز آرڈر جاری کردیئے ۔ عدالت نے 22 اگست کے دو مقدمات میں کنور نوید کی 20 20 لاکھ جبکہ تین مقدمات میں ایک ایک لاکھ کی ضمانت منظور کی تھی جبکہ دوسری جانب انسدادہشتگردی کی عدالت میں رکن سندھ اسمبلی کامران فاروقی کے خلاف دھماکہ خیز مواد اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمے سے متعلق سماعت ہوئی عدالت میں ملزم کو مقدمے اور گواہوں کے بیانات کی نقول فراہم کردی گئیں جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 14 فروری تک ملتوی کردی واضح رہے کہ آئندہ سماعت پر ملزم پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...