بھارت کی وجہ سے اسلام آباد سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ہوئی:سرتاج عزیز

 (آن لائن) سارک کے سیکرٹری جنرل ارجن بہادر نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری سے الوداعی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ جنوبی ایشیاء کے عوام کی بھلائی کیلئے پاکستان علاقائی تعاون کیلئے پر عزم ہے مختلف رکاوٹوں اور چیلنجز کی وجہ سے سارک اپنا مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں رہی سارک سیکرٹریٹ رکن ملکوں کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت کی وجہ سے اسلام آباد سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ہوئی جو بھارت نے سارک چارٹر کی روح کی خلاف ورزی کی۔ پاکستان 19ویں سارک سمٹ کے اسلام آباد میں جلد انعقاد کیلئے پر عزم ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل سارک ارجن بہادر نے کہا کہ سارک کو درپیش مشکلات پر قابو پانے کی ضرورت ہے امید ہے کہ اسلام آباد میں سارک سمٹ جلد از جلد ہوگا۔ بعدازاں سارک سیکرٹری جنرل نے سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری سے ملاقات کی۔ اعزاز چودھری نے سارک کیلئے ارجن بہادر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ باہمی مسائل سے سارک تنظیم متاثر نہیں ہونی چاہیے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...