پاکستانی‘ بھارتی اور اسرائیلی ’’نادان‘‘ قومیں ہیں: سی آئی اے

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ کی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کی جانب سے اپنی ویب سائٹ کے ڈیٹابیس کے لیے جاری ایک غیر مخفی دستاویز میں پاکستان‘ بھارت اور اسرائیل کو حقیقی طور پر نادان' اقوام سے تعبیر کیا گیا ہے۔ سی آئی اے نے اپنی دستاویز میں سری لنکا کے لیے 60 کی دہائی میں استعمال ہونے والے نام سیلون کا ذکر کیا۔ اس دستاویز میں خطے کی جغرافیائی اور سیاسی صورتحال‘ معیشت اور حالیہ رجحانات کے حوالے سے بات کی گئی۔ دستاویز میں پاکستان‘ بھارت اور اسرائیل کو ’’حقیقی طور پر نادان‘‘ اقوام کے طور پر بیان کیا گیا کہ کس طرح پاکستان، ترکی اور یونان ’’جدید دنیا‘‘ میں شامل ہونا چاہتے ہیں لیکن 'باہر' سے حمایت کے بغیر وہ یہ کام نہیں کر سکتے۔ ایک اقتباس میں بتایا گیا کہ کس طرح کمزور ریاستیں غیر ملکی کرنسی کے لیے واحد شے پر انحصار کرتی ہیں۔ یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان کا جوٹ کی برآمدات پر انحصار اور اس مارکیٹ کی خراب کارکردگی کے نتیجے میں پاکستانی معیشت جدوجہد کا شکار ہے۔ سب سے دلچسپ یہ کہ دستاویز میں ایک جگہ پاکستان اور بھارت کی انٹیلی جنس اور معلومات جمع کرنے کو بھی جانبداری کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب سی آئی اے نے پاکستان اور 'پاکستانینز' کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ معلومات اکٹھی کرنے کے حوالے سے پاکستان اور ہندوستان دونوں کے پاس وسائل کی کمی ہے۔ 1999 سے سی آئی اے تاریخی دستاویزات کو سی آئی اے ریکارڈز سرچ ٹول (کریسٹ) کے تحت جاری کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...