نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر تھریووناتھا پورم ایئر پورٹ کی عمارت سے کو د کر ایک روسی نوجوان نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی ۔ جمعہ کو بھارتی میڈیا نے ایئرپورٹ حکام اور مقامی پولیس کے حوالہ سے بتایا کہ ڈینیئل نامی روسی نوجوان کو گرنے کے باعث شدید زخم آئے جس نے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا ۔ بھارتی حکام نے اس واقعہ کی مزید تفصیلات اور روسی نوجوان کی مکمل شناخت وغیرہ جاری نہیں کی۔