لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مو لا نا فضل الرحمن، عبد الغفور حیدری، مولانا محمد امجد خان نے جے یو آئی بلوچستان کے رہنما ایم پی اے حاجی گل محمد دمڑ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم زندگی بھر استقا مت کے ساتھ جے یو آئی سے وابستہ رہے ان کی وفات سے جماعت ایک مخلص اور نظریاتی راہنماء سے محروم ہوگئی۔
ممبر بلوچستان اسمبلی حاجی گل محمد کے انتقال پر مولانا فضل الرحمن و دیگر کا اظہار تعزیت
Jan 28, 2017