قومی اسمبلی میں لڑائی جگ ہنسائی کا سبب بنی : محمد علی قادری

Jan 28, 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان کے سربراہ مولانا محمد علی قادری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں لڑائی، ہاتھا پائی کا پیش آنے والا واقعہ قوم کے لئے باعث شرم ہے اور پاکستان کی جگ ہنسائی کا سبب بنا ہے۔ پارلیمنٹ کے ارکان کو بہترین اخلاق کا نمونہ پیش کرنا چاہیے اور صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔ آپس میں لڑائی کے بجائے ارکان کو اپنے اصلی کام قانون سازی پر توجہ دینی چاہیے۔ 

مزیدخبریں