سیاسی مقدمات کی سماعت کیلئے جوڈیشل کمشن بنا کر انصاف فراہم کیا جائے: فاروق ستار

Jan 28, 2017

کراچی ( خصوصی رپورٹر ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنونیئرڈاکٹرمحمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ انصاف وقانون کے تقاضے پورے ہوں تو جیلوں میں اسیر ایم کیو ایم کے کارکنان، اراکین رابطہ کمیٹی اورمنتخب نمائندے ضمانتوں پر اور باعزت طور پر بری ہوکرہمارے درمیان ہونگے۔ ایساجوڈیشنل کمیشن بنایا جائے جوسیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ایک جیسے جھوٹے مقدمات کی سماعت کرے اورانکوائری کرکے ایسے مقدمات کوختم کرکے مدعی کوانصاف فراہم کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ورکن قومی اسمبلی کنورنویدجمیل کی سینٹرل جیل کراچی سے طویل عرصے بعدرہائی کے موقع پرپریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ سے مطالبہ کیاکہ وہ جوڈیشنل کمیشن بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔


فاروق ستار

مزیدخبریں