پریانکا گاندھی کا نگرس پارٹی میں نئی جان ڈال سکتی ہیں: رپورٹ

Jan 28, 2017

دہلی (بی بی سی ڈاٹ کام) کانگریس پارٹی نے 1947ءمیں آزادی کے بعد سے بھارت پر سب سے لمبے عرصے تک حکومت کی ہے، لیکن حالیہ برسوں میں وہ تیزی سے زوال کا شکار ہوئی ہے۔ اب جب کہ اترپردیش جیسی اہم ریاست میں چند ہی ہفتوں بعد انتخابات ہونے والے ہیں، بھارت کی بزرگ سیاسی جماعت نے مقامی سماج وادی پارٹی کے ساتھ اتحاد کیا ہے جو اس وقت وہاں حکومت کر رہی ہے۔پارٹی میں بہت سے لوگ کئی برسوں سے کہہ رہے ہیں کہ پریانکا کا سیاسی کردار بڑھایا جائے۔، لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ ان کی مذاکرات کرنے کی صلاحیت کو پارٹی نے کھلے عام تسلیم کیا ہے۔ اتر پردیش کے رائے بریلی ضلعے میں، جسے کانگریس کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، پریانکا کو خاصی مقبولیت حاصل ہے۔ پارٹی کے 43 سالہ رکن بھورے لال کہتے ہیںاگر انڈیا میں کوئی کانگریس پارٹی میں نئی جان ڈال سکتا ہے تو وہ پریانکا ہیں۔ رائے بریلی سے سونیا گاندھی کانگریس کی امیدوار ہیں، جو جماعت کی سربراہ اور سابق وزیرِاعظم راجیو گاندھی کی بیوہ ہیں۔ گاندھی خاندان کو ان پسماندہ علاقوں کے باسیوں میں خاصی مقبولیت حاصل ہے اور یہیں سے اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کئی بار منتخب ہوئے ہیں۔ سنہ 2014 کے انتخابات میں بھی اطالوی نڑاد سونیا یہاں سے جیتی تھیں۔

مزیدخبریں