سامراجی طاقتوںکے مقابلے کے لئے اسلامی مالک کے مضبوط اتحاد کی ضرورت ہے : عارف حسین واحدی

Jan 28, 2017

لاہور(خصوصی نامہ نگار) اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹر ی جنرل علامہ عارف حسین واحدی اور علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی عالم اسلام کے خلاف سازشوں کے مقابلے کے لئے مضبوط قوت ایمانی،استقامت اور اتحاد امت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ جس کے لئے قائد ملت اسلامیہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت میں قومی پلیٹ فارم نے قربانیاں دیں مشکلات اور مصائب برداشت کئے۔

مزیدخبریں