گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ میں انگیٹھی جلاتے ہوئے سکریپ میں دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد جھلس گئے، جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ کھیالی چالیس فٹا بازار کے قریب گھر میں انگیٹھی جلاتے ہوئے اچانک دھماکے سے ایک ہی خاندان کے بچوں اور خواتین سمیت 9 افراد جن میں بلال، طاہر، ارشد، مبارک، ذوالفقار، امانت علی، ذیشان، ہیرا، نوشی اور کلثوم جھلس گئے۔ زخمی افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے گھر میں سردی کے باعث انگیٹھی جلا رکھی تھی جس میں گھر میں پڑا ہوا پرانا سکریپ جلانے کیلئے آگ میں رکھا تو دھماکہ ہو گیا جبکہ دوسری طرف پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔