’’فلا ح عامہ کیلئے آپ کا ویژن متاثرکن ہے‘‘ چیف ایگزیکٹو عالمی بنک نے شہباز شریف کی کارکردگی کو سراہا

Jan 28, 2017

لاہور (خصوصی رپورٹر) عالمی بنک کی چیف ایگزیکٹو کرسٹلینا جارجیوا نے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کے دوران پنجاب کی ترقی اور صوبے کے عوام کی خوشحالی کیلئے شاندار اقدامات پر ان کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ آپ صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور ہم آپکا ویژن متاثر کن ہے۔ آپکے بارے میں سن رکھا ہے کہ ادھر آپ کی قیادت میں پلاننگ ہوتی ہے اور ادھر منصوبے عملی شکل میں آجاتے ہیں۔

مزیدخبریں