میلبورن (سپورٹس ڈیسک) ثانیہ مرزا اور ان کے کروشین ساتھی ایوین ڈوڈیگ نے آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ثانیہ مرزا اور ایوین ڈوڈیگ نے آسٹریلین کھلاڑیوں سمانتھا ستوسور اور سیم گروتھ کو 6-4,2-6 اور 10-5 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔اس جیت کے بعد ثانیہ مرزا ساتواں گرینڈ سیلم ٹائٹل جیتنے سے صرف ایک میچ کی دوری پر ہیں۔ ثانیہ اور ایوین کا فائنل میں مقابلہ ایلینا سویتولینا اور کرس یا پھر ایبی گیل پیئرز اور یووان سیباسٹین سے ہو گا۔ سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار اسپین کے رافیل نڈال نے سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں بلغارین کھلاڑی گریگر ڈیمتروف کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔آسٹریلن اوپن کے فائنل میں رافیل نڈال اپنے سخت حریف سوئٹزرلینڈ کے روجر فیڈرر کے مدمقابل ہوں گے۔
آسٹریلین اوپن : ثانیہ مرزا کی جوڑی مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئی
Jan 28, 2017